English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہنگورجہ میں بے امنی عروج پر،شہری انصاف کیلیے سڑکوں پرنکل آئے

القمر

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ تھانے کی حدود میں سورج غروب ہونے سے ڈاکو قومی شاہراہ پر پہنچ جاتے ہیں صحافی سے نقدی رقم ،موثر سائیکل ،موبائیل فون چھیں لی مزاحمت کرنے پر تشدد کانشانہ بناکر فائرنگ کرکے فرار صحافی اور دیہاتیوں کا تھانے کی مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور گائوں سائین داد سولنگی کے رہائشی نوجوان سے شاہیگ جیب سے نقدرقم نکال کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق ہنگورجہ تھانے کی حدود میں سورج غروب ہوتے ہی ڈاکو قومی شاہراہ پر پہنچ جاتے ہیں اسلحے کے زور پر رانو خان سولنگی اسٹاپ پر صحافی فیاض محسن سولنگی سے موٹر سائیکل 65 ہزار روپے نقد موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے صحافی فیاض محسن سولنگی پر تشدد کرکے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر گائوں رانو خان سولنگی کے رہائشی جائے وقوع پر پہنچ گئے اور پولیس روایتی انداز سے پہنچ کر معلومات حاصل کرنے کے بعد واپس چلیگئی جبکہ واقعے کے خلاف صحافی فیاض محسن سولنگی کی قیادت میں گائوں رانو خان سولنگی کے رہائشی ہنگوجہ تھانے کے مرکزی گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔ مظاہریں پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دو گھنٹے سے تھانے کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیے بیٹھیں ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے،بے امنی عروج پر پہنچ گئی ہے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف نہیں ہوا تو قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا۔دوسری جانب گائوں سائین داد سولنگی کے رہائشی نوجوان صداقت علی سولنگی گمبٹ سے ویگن میں سوار ہوکر اپنے گائوں جارہے تھے کہ جیب سے تیس ہزار روپے نقد نکال لیے گئے اورفرار ہوگئے تاحال کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے