
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں ریلوے لائن کی تعمیر کے دوران زمین بیٹھنے سے 13 مزدور لاپتا ہو گئے۔ سنجن شہر میں باؤآن قصبیکے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثہ سنجن جیانگم ریلوے کی تعمیراتی سائٹ نمبر 5 پر پیش آیا۔ علاقے میں کام کرنے والے 13 مزدور منہدم حصے میں پھنس گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ زمین بیٹھنے کے باعث پیش آیا اور ملبے تلے موجود مزدوروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ مقامی ایمرجنسی ورکرز اور ڈیزاسٹر ریلیف یونٹس کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ امدادی کاروائیاں بھی جاری ہے۔
