ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی صارفین کیلیے ونٹر پیکیج کی منظوری دیدی

electricity

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی صارفین  کے لیے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ونٹر پیکیج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی استفادہ کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق  وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے  ہوگی۔

نیپرا کے مطابق ونٹر پیکیج میں گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصدیا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

پیکیج کے مطابق صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔

یاد رہے کہ ونٹر پیکیج کی میعاد 3 ماہ (دسمبر تا فروری) تک ہوگی۔ نوٹی فکیشن جاری کرنے سے قبل ونٹر پیکیج کے فیصلے سے وفاقی حکومت کو مطلع کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں