English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد،ایچ ڈی اے کو آپریٹو سوسائٹی کے رہائشیوں کا احتجاج

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار میں ایچ ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی افراد نے سوسائٹی کے خود ساختہ جنرل سیکرٹری اویس راجپوت کی مبینہ بدعنوانیوں اور کرپشن کیخلاف احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طورپر ہٹاکر ان کے ایڈمنسٹریٹر اور جنرل سیکرٹری شپ کے دس سالہ دور میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے جبکہ سوسائٹی کے حقیقی رہائشی افراد کو اس عہدے پر لایا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایچ ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے رہنما بلال خان نے کہاکہ سوسائٹی کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے، ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ سرکاری و نجی املاک پر قبضے کیے جارہے ہیں، ایک ہی پلاٹ کی کئی کئی فائلیں بنادی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوسائٹی کی این او سی اور دیگر واجبات کی مد میں لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں لیکن پوری سوسائٹی کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ دس سال سے کسی نہ کسی عہدے پر تعینات اویس راجپوت جو سوسائٹی کے معاملات خراب سے خراب تر کرتے جارہے ہیں ان کیخلاف سوسائٹی کے رہائشی افراد بینرز اور پوسٹر بھی آویزاں کیے ہیں اور ادارہ ترقیات حیدرآباد سمیت صوبائی حکومت کے اہم ذمے داران کو لیٹر بھی ارسال کیے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے