ٹنڈوآدم(پ ر)ہرقیمت پر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرینگے، مدارس بل واپس بھجوانے کی مذمت ، قادیانیوں کوآئین کاپابند بنانے کا مطالبہ، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی جانب سے ٹنڈوآدم میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مفتی محمدطاہر مکی،حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ رفیع الدین انڈھڑ، مولانا جہانزیب بیھن، حافظ شیرعلی ، شبان ختم نبوت سندھ کے سربراہ محمدمحرم علی راجپوت، محافظین ختم نبوت کے حافظ میراسامہ سموں،حافظ محمد ایمان سموں اوردیگر نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداورروح ہے جس کاہرقیمت پر تحفظ کیاجائے گا۔مفتی طاہرمکی نے کہاکہ اس مسئلہ پر مسلمان انتہائی حساس ہیں اور قادیانی عقیدہ ختم نبوت کے دشمن ہیں جسے کسی بھی صورت میں مسلمان برداشت نہیں کرسکتے۔علما نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قادیا نیوں کو امتناع قادیایت آرڈیننس کا پابند بنائے جس کے تحت وہ خود کو کافرتسلیم کریں پھر انہیں اقلیتوں والے حقوق دیے جا سکتے ہیں اس وقت قادیانی نہ اِدھرکے نہ اْدھرکے نہ انہیں خداملے گا نہ وصال صنم۔علما نے قادیانیوں کو ہمدردانہ مشورہ دیاکہ وہ خودکویا تو غیرمسلم اقلیت تسلیم کریں یا مرزا قادیانی پر لعنت ڈالکر محمد عربی کے دامن رحمت سے وابستہ ہوجائیں۔مفتی محمدطاہرمکی نے مزید کہاکہ قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کے بلاول زرداریسے شکوے کے باوجود بھی صدرآصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن کابل اعتراض لگاکرواپس بھجوایا ہے جس سے شدید تحفظات اور شکوک وشبہات پیداہوگئے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور اس حوالے سے قائدجمعیت کوبھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
