ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن پولیس نے سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ پر حملے کی تفتیش ختم کر دی

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)لندن پولیس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی تفتیش ختم کر دی، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل کے باہر پی ٹی آئی کے حملے کے الزام میں کی گئی شکایت پر کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ ،میڈیارپورٹس کے مطابق کراﺅن پراسیکیوشن سروس نے پولیس کی طرف سے تیارکردہ کیس کو عدالت لے جانے سے
معذرت کر لی۔لندن پولیس کے مطابق قاضی فائز عیسٰی مقدمے میں مدعی نہیں بنے تھے، تفتیش ختم ہونے کے باوجود پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کسی کے خلاف الزامات عائد کرنے کےلیے ضروری شواہد کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اس لیے شکایت بند کر دی گئی ہے۔سٹی آف لندن پولیس نے واقعہ میں نامزد 28 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ناکافی ثبوت پائے۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیاتھا۔
لندن پولیس

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں