ششہدادپور(نمائندہ جسارت )سندھ کی ثقافت محبت، رواداری،بھائی چارگی، برداشت اور احترام انسانیت کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے رہنما عبدالرحمن تھیم نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شہدادپور کی جانب سے ہفتہ سندھی ثقافت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے لہذا وفاق ایسے اقدامات سے اجتناب کرے جس کے نتیجے میں سندھ کی زراعت کو نقصان پہنچے اور زمین بنجر ہوجائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز بے نظیر آباد ڈویژن عبدالجبار ملاح،کالج کے پرنسپل سید حیدر علی شاہ، صحافتی و سماجی شخصیت ارشاد ظفر بخاری ، پروفیسر آغا اسد رضا،پروفیسر سید مسعود پروفیسر دلیپ کمار، پروفیسر محمد رند ،سابق پرنسپل جمعہ خان اور ی پی رہنما پنھل بھانیجو نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سندھی کلچرصرف ٹوپی اور اجرک کا نام نہیں بلکہ یہ اپنی 5 ہزار سالہ ایک طویل تاریخ رکھتی ہے۔جس میں دوسری قوموں کے لئے ایثار و محبت اور فراخ دلی کے جذبات ملتے ہیں۔تقریب میں کالج کے طلبا نے سندھی ثقافتی ترانے سنائے اور نوجوانوں نے ثقافتی ترانوں پر روایتی رقص کرتے ہوئے سندھ دھرتی سے محبت کا اظہار کیا۔
