English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو پیشکش:2018 کا مینڈیٹ واپس دیں،2024 کا الیکشن لے لیں

constitution

اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیشکش کی ہے کہ پی ٹی آئی  2018ء کا مینڈیٹ ہمیں واپس دیدے اور پھر 2024ء کا الیکشن لے لیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کاٹنا وہی پڑتا ہے جو بویا جاتا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ 2024 کے انتخابات کے ساتھ 2018 کے الیکشن پر بھی بات کرے۔ اگر کسی کو 2018 کے انتخابات پر اعتراض ہے تو عدالتوں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ 

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آپ 2018 کا مینڈیٹ ہمیں واپس دے دیں تاکہ ہم اپنی حکومت کی مدت مکمل کر سکیں، اس کے بعد آپ 2024 کے الیکشن لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو چیف الیکشن کمشنر اور نادرا کے چیئرمین کے عہدوں پر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ افراد کو تعینات کیا گیا۔

انہوں نے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2024 کے انتخابات پر اثر پڑ سکتا ہے، تو 2018 کے انتخابات پر بھی یہی سوالات اٹھیں گے۔  ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے ڈی چوک کا انتخاب کیوں کیا گیا جب سنگجانی کے علاقے کی پیشکش بھی موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو چین کے وزیراعظم کے دورے اور ایس سی او کانفرنس کے دن احتجاج کا اعلان کرنا افسوسناک تھا۔ چینی سفیر نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست بھی کی، لیکن اسے نظر انداز کر دیا گیا۔ 

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی برد باری اور سیاسی بڑے پن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے لیے تعاون کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹرز کے انتخاب نہ ہونا باعث افسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے