واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جمعہ کے روز ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ تُرک حکام کی جانب سے انتھونی بلنکن کے دورے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور امریکا کے وزیر خارجہ بلنکن کے درمیان 7 اور 10 دسمبر کو ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی،جس میں شام کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی۔حالیہ دورے میں غزہ کا موضوع بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

