English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد ،پولیس کا چوری وچھینی گئی اشیا برآمد کرنے کادعویٰ

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد پولیس کا2کار یں کی چوری ،ایک بھینس،چوری اور چھینی گئی 7موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعوی ، مسروکہ سامان مالکان کے حوالے ، کوئی بھی ملزم گرفتا نہ ہونے پر پولیس برآمدگی پر شہریوں کے شکوک و شبہات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی جانب سے مسروقہ دو کاریں ایک بھینس اور 7موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کرنے کا دعوی کیا گیا ہے حیرت کی بات تو یہ ہے کہ مسروقہ سامان کی برآمدگی کے دوران ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے تھانہ اے سیکشن سے عبدالصمد کھوسو اور عرض محمد ٹانوری کی کار ،سول لائن تھانہ سے عبدالباقی کی موٹر سائیکل مولاداد تھانہ کی عبداس کھوسو کی بھینس،مبارکپور تھانہ سے غلام حیدر مستوئی کی موٹر سائیکل ،سٹی تھانہ کی حدود سے حسین بخش کی موٹر سائیکل ،آر ڈی 44تھانہ سے ردن علی مرہیٹو کی موٹر سائیکل اور صدر تھانہ کی حدود سے دانش کمار اور عرفان بھنگر کی موٹر سائیکلیں چوری او رچھینی گئیں جنکو پویس نے مسروقہ سامان دینے کا دعوی کیا ہے جس کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ مسروقہ موٹر سائیکلیں جو چھینی گئی تھیں وہی واپس نہیںکرائی گئیںمسروقہ سامان کی برآمدگی میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہریوں کا اظہار حیرت ، سجاد علی ،عابد ،مہیندر کمار او ردیگر کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بنا مسروقہ سامان کیسے برآمد ہوا جو ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے