English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے اقدامات کا مطالبہ

دی ہیگ :پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسانیت اب موسمیاتی ہنگامی صورتحال نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ  گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن دیگر ملکوں کے برعکس پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے موت کا خطرہ 15 گنا زیادہ ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ  اٹارنی جنرل نے3  اہم نکات پر زور دیا، ایک یہ کہ پیرس معاہدہ ، موسمیاتی ذمہ داریوں سے نمٹنے کا بنیادی فریم ورک ہے، دوسرا  فنانس، تخفیف اور تعاون جیسی موسمیاتی ذمہ داریاں مساوات اور مشترکہ و متعلقہ صلاحیت کے ساتھ ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے