ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا کا ڈی چوک میں جاں بحق اور زخمی کارکنوں کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

پشاور:خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کاکہنا ہے کہ24 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک کے احتجاجی مظاہرے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کا خرچہ صوبائی حکومت اٹھائی گی جبکہ زخمیوں کو بھی  ادائیگی سرکاری خزانے سے ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے ترجمان نے کہا کہ ڈی چوک کے احتجاج میں بے گناہ لوگوں کو مارا گیا،  پرامن احتجاج پر فائرنگ کی گئی، اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے، خیبرپختونخوا حکومت کا ایک روپیہ بھی کسے جلسے پر خرچ ہوا نہیں ہوا اور نہ خرچ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جلسے جلوس کے نام پراگر کوئی فنڈ مانگے تو کسی کو رقم نہ بھیجی جائے، کسی بھی پارٹٰی لیڈر کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے بھیجنے سے گریز کیا جائے کیونکہ تمام جلسے کے اخراجات علی امین نے ذاتی جیب سے ادا کیے ہیں۔ خیال رہےکہ 24 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس میں 4رینجرز کے اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ 12 افراد پارٹی کے مارے گئے اور 2سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں