ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ رستم شہید روڑ کو بنایا جائے، روڑ کو کھودے ہوئے 3 سال سے زائد عرصہ گزر گیا، عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 3 سال قبل میٹھے پانی کی لائن بچھانے کی خاطر رستم شہید روڑ جو ٹنڈوجام کا داخلی اور اہم راستہ ہے، اس پر کھدائی کی گئی تھی، میٹھے پانی کا آنا تو خواب بن چکا لیکن اس اہم شاہراہ کی کھدائی کی وجہ سے پورا شہر مشکلات کا شکار ہے، اس پر ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خصوصی توجہ دے کر مسئلہ حل کریں تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات حاصل ہو۔
