English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسمیاتی تبدیلیا ، 2024تاریخ کا گرم ترین سال قرار

القمر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی کوپرنکس کلائمیٹ چینج سروس نے 2024 ء کو دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دے دیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آہستہ آہستہ زمین آگ کے گولے میں تبدیل ہو رہی ہے اور ہر گزرتا دن اور سال سیارے کو گرم سے گرم تر کرتا جا رہا ہے۔ رواں سال نے گرمی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ،جب کہ اس سے قبل 2023 ء دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 2016 ء کے بعد خط استوا پر گرم اور ٹھنڈی ہوا میں تبدیلی کا عمل بدل گیا ہے جس نے 2024 کو انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بنا دیا۔ رواں سال جنوری سے نومبر تک عالمی اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینیٹی گریڈ سے زائد رہا۔ بڑھتے عالمی درجہ حرارت کے باعث دنیا کے مختلف شہروں کو یکے بعد دیگرے قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک طرف اٹلی اور جنوبی امریکا کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف اسپین، نیپال، سوڈان اور یورپ میں طوفانی بارش اور سیلاب نے سال بھر تباہی مچائے رکھی۔ امریکا اور فلپائن میں تباہ کن طوفانوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ایک طرف زمین کا خطہ بارش کا مرکز اور برف کا گولا بنا ہوا تھا تو دوسرا خطہ شدید گرمی کے باعث آگ کا گھر۔ ریکارڈ ساز گرمی کی وجہ سے میکسیکو، مالی اور سعودی عرب میں گرمی کی لہر کے باعث ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 2024 ء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے