English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی علاقے میں جھڑپ کے دوران 30شمالی کوریائی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، یوکرین کا دعویٰ

کیف:یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی علاقے میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران 30 شمالی کوریائی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے شمالی کوریا کے فوجیوں کو اپنی جنگی حدود میں تعینات کیا ہے۔ دوسری جانب مغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین میں لڑنے والے شمالی کوریائی فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے۔

روس کی جانب سے ان فوجی دستوں کو کرسک میں تعینات کیا گیا ہے جہاں اگست میں یوکرین نے قبضہ کر لیا تھا اور اس علاقے میں شمالی کوریا کے فوجی روسی افواج کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔

اُدھر یوکرین کا دعویٰ ہے کہ کرسک میں ہونے والی ایک تازہ جھڑپ میں شمالی کوریا کے 30 فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ زخمیوں یا ہلاک ہونےوالوں کی الگ الگ تعداد کتنی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب  ابھی تک روس یا شمالی کوریا کی طرف سے اس دعوے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے