ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدارس بل پر معاملات طے پا چکے، اب کوئی مسئلہ نہیں رہا، پی پی رہنما کا دعویٰ

Matters have been settled on Madrasas Bill

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ مدارس بل پر معاملات طے پا چکے ہیں اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے کیا گیا وعدہ پورا ہوجائے گا۔

سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن کا بل جب پارلیمان سے پاس ہوا اس وقت اتنا وقت نہیں ملا تھا کہ ہر چیز کو بغور دیکھا جاتا، وفاق اور صوبے الگ الگ رجسٹریشن کے معاملے کو حل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اقلیتی حکومت بنی، بلاول بھٹو کو اقلیتی حکومت میں وزیراعظم بنانا مقصود ہوتا تو پہلے دن ہی انہیں بنوا سکتے تھے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ استحکام کی خاطر حکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے، قبل از وقت انتخابات کا نقصان ملک کو ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں