English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی میں سیاسی بحران ، چانسلر اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام

جرمن چانسلر اولاف شولس اعتماد کے ووٹ سے محروم ہونے کے بعد مایوس واپس جارہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر اولاف شولس نے پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ کھو دیا جس سے مقررہ وقت سے 7ماہ قبل انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق رائے شماری شولس کے کمزور اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد ہوئی جس نے یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت میں سیاسی بحران کو جنم دیا۔ شولس نے 733 نشستوں والے ایوان زیریں میں 207 قانون سازوں کی حمایت حاصل کی، جب کہ 394 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیا اور 116 غیرحاضر رہے۔ اس طرح وہ جیتنے کے لیے درکار 367 کی اکثریت سے بہت پیچھے رہ گئے۔ نئی پارلیمان کے لیے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے۔یاد رہے کہ حکومتی اتحاد، جو 3سیاسی جماعتوں پر مشتمل تھا، اس وقت ہل گیا تھا جب اولاف شولس نے نومبر میں وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کو برطرف کر دیا تھا۔ لنڈنر کے کاروبار کے حامی فری ڈیموکریٹس نے پھر اتحادی حکومت چھوڑ دی اور شولس کی پارلیمان میں اکثریت چھین لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے