ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

77 سال میں پاکستان بنانے کا مقصد پورا نہیں کیا گیا: خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 77 سال میں پاکستان بنانے کا مقصد تک پورا نہیں کیا گیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں داؤد یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ سب برابر کے حق دار ہیں، تبدیلی جدید ٹیکنالوجی پر عمل کرنے سے ہی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی ملی لیکن ہم نے اس آزادی کی قدر نہیں کی، 77 سال میں پاکستان بنانے کا مقصد تک پورا نہیں کیا گیا۔۔

وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تبدیلی دعوؤں اور نعروں سے نہیں آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں