ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے جرمنی کو حملہ آور کی انتہا پسندانہ پوسٹس پر پیشگی خبردار کیا تھا

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب نے جرمن حکام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طالب عبدالجواد کی انتہا پسندانہ پوسٹس کے بارے میں مطلع کیا تھا، جو جمعہ کی شام وسطی جرمنی کے ایک کرسمس بازار میں گاڑی گھساکر کم از کم 5 افراد کی ہلاکت اور200سے زائد کے
زخمی ہونے کا سبب بنا۔ سعودی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے میگڈبرگ، جرمنی میں کرسمس بازار میں کار حملے کے المناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جرمن عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مملکت کے تشدد کے خلاف مستقل مؤقف کا اعادہ کیا۔وزارت نے جرمن حکومت، عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیاجبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں