English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات:مدارس بل اور پی ٹی آئی مذاکرات پر گفتگو

meeting

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، جس میں مدارس بل اور پی ٹی آئی کے ساتھ حکومتی کمیٹی کے مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق ایوان صدر میں ہونےو الی اس ملاقات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی  بھی موجود تھے۔

صدر اور وزیراعظم کے مابین ہونے والی اس اہم ملاقات میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کے دوران ابتدائی طور پر پیش کیے گئے مطالبات، جن میں عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور 9 مئی و 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری شامل ہے پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی، اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی اور اس سلسلے میں تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔   صدر مملکت نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے