ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سربیا: ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کا معاملہ پھر گرم‘ ہزار وں افراد کا احتجاج

سربیاکے شہری صدر اور حکومتی وزرا کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
سربیاکے شہری صدر اور حکومتی وزرا کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

بلغراد(انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا میں گزشتہ ماہ ٹرین اسٹیشن کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر حکومت کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت بلغراد میں ہزاروں افراد نے نومبر میں ریلوے اسٹیشن کی چھت کا ایک حصہ گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی کے خلاف احتجاج کیا۔ واقعے کے بعد اپوزیشن اور عوام کی جانب سے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے حادثے کا ذمے دار حکومتی وزیر اور دیگر حکام کو ٹھیرایا گیاتھا۔ اس کے ردعمل میں ایک وزیر کو گرفتار بھی کیا گیا ،تاہم بعد میں اسے رہا کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں