English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت پر کوئی دباو نہیں، سینیٹرطلال چودھری

There is no pressure on the government

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، بانی پی ٹی آئی کےلیے اسرائیلی اخبار میں مضمون میں لکھا جاتا ہے اور مغرب میں لابنگ کی جاتی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ اسرائیلی اخبار نے اس سے پہلے کبھی کسی پاکستانی حکمران کے حق میں نہیں لکھا، صرف ایک شخص کےلیے اتنی کوششیں ہو رہی ہیں یہ شخص کچھ تو مغرب کےلیے کرتا ہوگا۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی بڑی دیر سے ڈیل کےلیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے