English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ کویت،عسکری وسیاسی قیادت سے ملاقات

met with military and political leadership

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا نے دورہ کویت کے دوران عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقتیں کیں جس میں فریقین نے دفاع اورسلامتی کےشعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کیلئےنئی راہیں تلاش کرنےکی اہمیت پرزور دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا کے کویت پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نےسلامی دی ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کویت کےولی عہدصباح الخالدالحمدالمبارک الصباح،اول نائب وزیراعظم فہد یوسف الصباح،لیفٹیننٹ جنرل ہاشم الرفیع ، عبداللہ مشعل الصباح اورکویتی قائمقام چیف آف اسٹاف میجرجنرل صباح جابرالصباح سے ملاقاتیں ہوئیں ۔

ملاقاتوں کے دوران فریقین نے دوطرفہ امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ دوطرفہ تعاون کےمزیدفروغ کیلئےمشترکہ وعدوں کااعادہ کیا، جنرل ساحرشمشادمرزانےمبارک العبداللہ جوائنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیا،جہاں انہیں اکیڈمی کی تربیتی سرگرمیوں کےبارے میں بریفنگ دی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے