English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج انصاف کا بول بالا ہوا، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے، عطا اللہ تارڑ

Those who blew dust

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج فوجی عدالتوں سے ملک دشمنوں کا خواب پورا کرنے والے مجرموں کو سزائیں دی گئیں، انصاف کا بول بالا ہوا، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہیں بھی سزائیں ملنی چاہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج سزا پانے والوں میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے کور کمانڈر کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی، وردی کی بے حرمتی کی تھی، اہلکاروں پر تشدد کیا تھا، گیٹ توڑا تھا، یہ سب وہ لوگ ہیں، جنہوں نے ملک دشمنوں کے خواب کو پورا کیا تھا، تمام فوٹیجز موجود ہیں، کہ کون کہاں کیا کچھ کرتا رہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 2 سال تک کیس چلانے کے دوران انصاف کے تمام تقاضے فراہم کیے گئے، آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، آج کے بعد کوئی شخص جرات نہیں کرے گا کہ وہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے، ایسا خواب پورا کرنے کی کوشش کرے، جو ہمارے دشمن دیکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے بہت بڑا دن ہے، جو لوگ ملکی دفاع کے لیے خطرہ بنے، آج انہیں سزائیں سنائی گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کے منصوبہ سازوں کو بھی سزائیں سنائی جانی چاہئیں۔ فوجی عدالتوں میں تمام ملزمان کو فیئر ٹرائل کا حق دیا گیا، ابھی سز اپانے والوں کے پاس اپیل کے 2 حقوق باقی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نہ صرف ویڈیو شواہد بلکہ تکنیکی شواہد بھی موجود ہیں، یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ملک دشمنوں کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کی، آج کی سزاؤں کے بعد ان شا اللہ پاکستان آگے بڑھے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج تو عمران خان نے بھی کہہ دیا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کی اس سے بڑی اور گواہی کیا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے