ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ : تباہ ہونیوالی گیس پائپ لائن کی مرمت ، گیس کی فراہمی بحال

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں تخریب کاری کے باعث تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا،متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی بحال کردی گئی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کے مرمتی کام کو مکمل کرنے کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے دوران سوئی سدرن کی سینئر انتظامیہ نے بحالی کے اس کام کو مانیٹر کیا، عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت سردی کے موسم میں دو گھنٹے قبل ہی متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا۔ادارہ اس دوران ہونے والی تکلیف پر اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ سمیت کچلاک ، زیارت، بوستان ، یارو، کربلا ، ہرمزئی اور پشین میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں