English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی بسوں پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

القمر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کوچ مالکان کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔ مسافر بس نہ رْکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔ کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50 سے زاید مسلح ڈاکوؤں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے