English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اُردن سے 18ہزار شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی

القمر

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 18ہزار شامی پناہ گزیں اردن سے واپس شام گئے۔ بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ 8دسمبر کو کیا گیا تھا اور بشار الاسد کی جگہ ہیتہ التحریر الشام نے شامی اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ دوسری جانب ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے منگل کے روز بتایا تھا کہ شام میں حکومت کی تبدیلی کے بعد 25ہزار سے زیادہ شامی باشندے ترکیہ سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ترکیہ تقریباً 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں کا گھر ہے جو 2011 ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے فرار ہو کر وہاں آئے تھے اور ان کی موجودگی صدر رجب طیب اردوان کی حکومت کے لیے ایک مسئلہ رہی تھی۔ علی یرلیکایا نے بتایاکہ گزشتہ 15 روز میں شام واپس لوٹنے والوں کی تعداد 25ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔انقرہ شام کے نئے رہنماؤں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور اب شامی پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ امید ہے کہ دمشق میں اقتدار کی تبدیلی سے ان میں سے کئی لوگوں کو وطن واپس چلے جانے کا موقع ملے گا۔ یرلیکایا نے کہا کہ دمشق اور حلب میں ترک سفارت خانے اور قونصل خانے میں مہاجر دفتر قائم کیا جائے گا تاکہ واپس جانے والے شامیوں کا ریکارڈ رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے