English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات نئی دہلی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات دریائے جمنا کے کنارے ادا کی گئیں۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات موجود تھیں۔ منموہن سنگھ کا انتقال جمعرات کو 92 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

منموہن سنگھ کی وفات کے بعد بھارت بھر میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ منموہن سنگھ نے اپنے سیاسی کیریئر میں بھارت کے وزیرِ اعظم کے طور پر دو بار خدمت انجام دی۔ 2004 سے 2014 تک وہ بھارت کے وزیرِ اعظم رہے، اور ان کی قیادت میں ملک نے اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

منموہن سنگھ کو حالیہ برسوں میں صحت کے مسائل کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے