ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باراتیوں سے بھراٹرک نہر میں گرنے سے 71 افراد ہلاک

ادیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا میں باراتیوں کو لے کر جانے والا ٹرک نہر میں گر نے سے 71 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افسوسناک حادثے میں شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 68 مردوں اور 3 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ ٹرک میں گنجائش سے زیادہ مسافر بھی تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ٹرک شادی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا اور ہلاک ہونے والے تمام افراد قریبی رشتے دار تھے۔شادی کے گھر کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں اور پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایتھوپیا میں ٹریفک حادثات عام ہیں جن کی وجوہات میں ناکارہ گاڑیاں، ناقص ٹریفک نظام اور قوانین کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں