English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں چینی تعاون سے ملک کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر شروع

اسلام  آباد:چین کے تعاون سے پاکستان میں ملک کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر باقاعدہ شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-5 کی تعمیر کا آغاز کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے دیرینہ اور لازوال دوستی کا ایک اعلیٰ مثال پیش کرتا ہے۔

یہ اعلان میانوالی میں ایک پر وقار تقریب میں کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور دیگر چینی اور پاکستانی معززین نے شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجا علی رضا انور نے نیوکلیئر پاور کو توانائی کے ماحول دوست اور کفایت شعاری کے لحاظ سے اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس کی ملک کی انرجی سیکورٹی میں اہمیت پر زور دیا۔

احسن اقبال نے اپنے خطاب میں پاک چین دوستی اور اقتصادی تعاون کو سراہا اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو جوہری تحفظ، ماحولیاتی دیکھ بھال اور جوہری توانائی کے پر امن استعمال میں عالمی ذمہ داریوں کو بہترین طریقے سے ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تکمیل 2030 تک متوقع ہے، جس کے بعد یہ قومی گرڈ کو 1200 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرے گا۔ اس سے ملک کی مجموعی نیوکلیئر انرجی کی پیداواری صلاحیت 4700 میگاواٹ سے زائد ہو جائے گی، جو ماحول دوست اور قابلِ بھروسہ بیس لوڈ نیوکلیئر انرجی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے