سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول میں ایک بار پھر ڈاکوئوں اور چوروں کا راج قائم ہوتا نظر آرہا ہے، آئے دن کسی نہ کسی واردات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، گزشتہ رات مسجد امیر حمزہ اہل حدیث کے نام سے وقف شاپنگ سینٹر پر غریب چھوٹے دکاندار یاسین گجر کے کیبن کے تالے توڑ کر نا معلوم چور ان کی دکان سے بیٹری چارجر اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اس سے قبل گزشتہ روز پولینڈ سے سفر پر تھر پارکر جاتے ہوئے غیر ملکی سیاح جوڑے کو یرغمال بناکر سجاول/ بدین بائی پاس کے قریب ان سے موبائل، نقدی اور دیگر ضروری سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، لیکن پولیس اب تک ان ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
