English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا: نئے  پاکستانی ہائی کمشنرمحمد سلیم خان نے  ذمہ داریاں سنبھال لیں

 اسلام آباد:کینیڈا میں نئے  پاکستانی ہائی کمشنرمحمد سلیم خان تعینات ہونے کے بعد اٹاوا پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے بطور ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے  پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے محمد سلیم کو کینیڈا میں نیا ہائی کمشنر تعینات کیا ہے، محمد سلیم نے 1995 میں محکمہ وزارت خارجہ اسلام آباد میں شمولیت اختیار کی ۔

اس سے قبل محمد سلیم جرمنی، بحرین اور کینڈا میں پاکستانی میشنز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں، محمد سلیم   2020 سے 2022 تک تنزانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  2020 سے کینیڈا میں ہائی کمشنر کی سفارتی ذمہ داریاں ظہیر اسلم جنجوعہ نے سنبھالی ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے