ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان جیل سے ورکرز کی رہائی تک باہر نہیں آئیں گے: اسد قیصر

abolish the constitution

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانئ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے تب باہر نکلوں گا جب ہمارے ورکرز نکلیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ خوش باش اور فٹ تھے،2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ،سویلین کیسز ملٹری کورٹس میں نہیں ہونے چاہئیں ،عمران خان سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال تشویش ناک ہے ،سیاسی انتقام کے لیے ہم پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں