English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹر نجیب الرحمن نے وومن پوسٹ آفس ڈیفنس کا افتتاح کردیا

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ڈاک پاکستان پوسٹ نادرن سندھ سرکل حیدرآباد کے زیر اہتمام وومن پوسٹ آفس ڈیفنس حیدرآباد کا افتتاح پوسٹ ماسٹر جنرل نادرن سندھ ڈاکٹر نجیب الرحمن چاچڑ نے چیف پوسٹ ماسٹر عمر بشیر باجوہ دیگر خواتین عملے، صارفین حیدرآباد جی پی او کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نجیب الرحمن نے کہا وومن پوسٹ آفس کے قیام اس کی افادیت پر روشنی ڈالی، محکمہ ڈاک کی سہولتوں، کارکردگی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،وفاقی وزیر، سیکرٹری، حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر صارفین، خواتین، سول سوسائٹی کے لوگوں نے پوسٹ ماسٹر جنرل کی کاوشوں کو سراہا محکمہ ڈاک کے وجود کو معاشرے میں برقرار رکھنے، عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق مزید جدید پوسٹل سروسز کا اجراء کی شدید ضرورت کا اظہار کیا، عنقریب دیگر پوسٹ آفیسیز کی بہتری سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلیے ان کی تجاویز کو قبول کیا۔ اس موقع پر اکاؤنٹ آفیسر اکرم رحمن، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عقیل احمد انصاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹل سہیل ہارون، اسسٹنٹ انجینئر سول فہیم احمد خان، ویلفیئر آفیسر جاوید اقبال، اسٹینو بدر الدین، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ سبین، شازیہ، مننزہ، جمیلہ، عروج دیگر عملے نے بالخصوص خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے