ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مذاکرات پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ پاکستان کی ضرورت ہیں: شاہ محمود قریشی 

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ پاکستان کی ضرورت ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی جمہوریت کے دور کے لیے خطرہ ہوگی، میری دعا ہے کہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، پی ٹی آئی کو نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نیک ارادے سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے، پی ٹی آئی  کا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے ،مذاکرات ہونے دیں، حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعوے دار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں، مذاکرات مثبت نتیجے پر جانے چاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں