ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی خاتونِ اول کے لیے 20 ہزار ڈالر کا ہیرا مگر وہ استعمال نہیں کرسکتیں

امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن کو بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی طرف سے انتہائی قیمتی تحفہ ملا ہے مگر وہ اُسے ذاتی حیثیت میں استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

2023 کے دوران امریکی صدر اور اُن کی اہلیہ جِل کو دنیا بھر کے سربراہانِ حکومت و مملکت سے بہت سے تحائف ملے۔ نریندر مودی نے جِل بائیڈن کو بھارت کے شہر سُورت میں تراشا ہوا ایک ہیرا تحفے میں دیا ہے جس کی مالیت 20 ہزار ڈالر ہے۔ یہ امریکی صدر اور اُن کی اہلیہ کو ملنے والا سب سے مہنگا تحفہ ہے۔

امریکی خاتونِ اول بھارتی وزیرِاعظم کے دیے ہوئے ہیرے کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ اِسے وائٹ ہاؤس میں آفیشل استعمال کے لیے رکھ لیا گیا ہے۔

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے جون 2023 میں امریکا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں انہوں نے امریکی صدر کو بھی تحائف پیش کیے تھے۔ امریکا اور یورپ میں سربراہانِ مملکت و حکومت کو دوسرے ملکوں کے سربراہانِ مملکت و حکومت سے ملنے والے بیشتر تحائف سرکاری خزانے میں شامل کردیے جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں