English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین نے شام کی نئی حکومت کو قبول کرلیا

گزشتہ ماہ شام میں بشارالاسد حکومت کا دھڑن تختہ ہونے کے سے اب تک کی سب سے بڑی سفارتی پیش رفت ہوئی ہے۔ فرانس کے وزیرِخارجہ ژاں نوئل بیرو اور جرمنی کی وزیرِخارجہ اینالینا بوئربوک شام کا دورے میں نئے لیڈر احمد الشرع سے ملاقات کریں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ چکے ہیں۔ شام میں فرانس کا سفارت خانہ 2012 میں بند کردیا گیا تھا۔ اب سفارت خانہ دوبارہ کھلا ہے تو ژاں نوئل بیرو نے سفارت خانے کے مقامی عملے سے ملاقات کی ہے۔

گزشتہ ماہ بشار حکومت کے ختم کیے جانے کے بعد سے اب تک یہ نئی انتظامیہ اور یورپ کے درمیاں بلند ترین سطح کا رابطہ ہے۔ حیات تحریرالشام کے لیڈر سے جرمن اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی ملاقات یورپی یونین کی طرف سے ہونے والی ملاقات کہلائے گی۔

جرمن وزیرِخارجہ اینالینا بوئربوک کا کہنا ہے کہ شام کی نئی حکومت سے رابطہ اس بات کی دلیل ہے کہ شام میں ہونے والی نئی سیاسی ابتدا کو قبول کرلیا گیا ہے۔ اب شام اور یورپ کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ جرمن وزارتِ خارجہ کے جاری کردی بیان کے مطابق اینالینا بوئربوک کا کہنا ہے کہ جرمنی چاہتا ہے کہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں شام کی بھرپور مدد کی جائے اور اُسے ناکام ریاست ہونے سے بچایا جائے۔ جرمن حکومت شام کی حدود میں تمام شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے حوالے سے بھرپور معاونت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے