English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کا تیسرا طیارہ 28 ٹن امدادلے کر دمشق پہنچ گیا

دمشق ائر پورٹ پر سعودی امدادی طیارے سے سامان منتقل کیا جارہا ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی عوام کی مدد کے لیے شاہ سلمان مرکز کے امدادی پروگرام کے تحت تیسرا امدادی طیارہ دمشق ائرپورٹ پہنچ گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے روانہ کیے گئے تیسرے طیارے میں 28 ٹن خوراک، ضروری اشیا اور طبی امداد موجود تھی۔ کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے ایمرجنسی ریلیف ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر فہد العصیمی نے بتایا کہ وہ اب شام کے لیے فوری امدادی مرحلے میں ہیں۔ شاہ سلمان امدادی مرکز نے بدھ کے روز شام کے لیے ایک امدادی فضائی پل کا آغاز کیا تھااور ابتدائی طور پر 2امدادی طیارے شام بھیج دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے