ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کُرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ گھناؤنی حرکت ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کُرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی ایک سازش ہیں، اور ان کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بگاڑنا ہے۔

انہوں نے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی مکمل صحت یابی کی امید رکھتے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے اس فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھناؤنی حرکت امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کے لیے کی گئی تھی، جو کہ قابلِ افسوس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں