English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 15 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 فلسطینی مزید شہید ہو گئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 805 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 109064 تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے