English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلجیم: وزیراعظم کے دفتر کے باہر چاقو بردار شخص گرفتار

بلجیم میں مسلح شخص کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی اہلکار وزیراعظم ہاؤس کے باہر تعینات ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم میں وزیرِ اعظم کے دفتر کے باہر سے پولیس اہلکاروں نے چاقو بردار شخص کو گرفتار کرلیا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق زیر حراست ملزم وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھا۔ مسلح شخص نے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں سے تلخ کلامی کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طو پر گرفتار کیے گئے شخص کے عزائم معلوم نہیں ہو سکے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کے وقت وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈی کرو دفتر کے احاطے میں موجود نہیں تھے۔بعد میں انہوں نے سوشل میڈیا پر فوج اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے