ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان : فرانسیسی شہری پر جاسوسی کا مقدمہ‘15 سال سزا کا امکان

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان میں گرفتار فرانسیسی شہری پر جاسوسی کے مقدمے کا آغاز ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارٹن ریان کو جاسوسی کے الزام میں دسمبر 2023 ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق فرانسیسی شہری آذربائیجان کے ترکیہ، ایران اور پاکستان سے تعلقات کے علاوہ روسی اور چینی کمپنیوں کی معلومات جمع کر رہا تھا۔ الزام ثابت ہونے پر فرانسیسی شہری کو 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب فرانس نے اپنے شہری پر جاسوسی الزام سے انکار کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں