English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کی قیمت 12 روپے فی یونٹ کم کر سکتے ہیں،خواہش ہے کہ ریٹ 50 روپے کم ہو جائے: اویس لغاری

Reforms in energy sector inevitable

وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کر سکتے ہیں، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے، ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ حل ہونے کے قریب ہے، آئندہ 5 سے 7 سال میں کے الیکٹرک کا 500 ارب روپے منافع مانگا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی ہو چکی ہے ،بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مزید 16 پلانٹس کی نظرِ ثانی کرنے جا رہے ہیں، اس کے بعد حکومتی پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کی باری آئے گی ،اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے