English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ژوب: اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، فائرنگ تبادلے میں دیگر 2 ملزم بھی ہلاک

killed in the exchange of fire

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گزشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا مغوری اغوا کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے