ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے لیے 17 کروڑ ڈالر جمع

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے انتظام کے لیے 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع کر لی۔ یہ ایک ریکارڈ رقم ہے جس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹروں اور مرکزی عطیہ کنندگان نے اہم کردار ادا کیا۔ مہم کے اختتام تک ٹرمپ کمیٹی 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کر سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نجی عطیات حلف برداری کی تقریب کے ضمن میں ہونے والی سرگرمیوں کے اخراجات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ 4سال قبل صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے 6.2 کروڑ ڈالر کی رقم جمع ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں