English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد،تحریک لبیک پاکستان سندھ کے وفد کی پریس کلب آمد

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے صوبائی پریس سیکرٹری و لیگل ایڈوائرز سلیمان سروری ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک وفد نے پریس کلب حیدرآباد کا دورہ کیا اور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی وفد میں ضلعی امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی،ضلعی ناظم اعلی غلام قادر ملکانی،ضلعی ممبر عدیل، اور ذولفقار چانڈیو ایڈووکیٹ شامل تھے۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران خالد کھوکھر صدر اور حمید الرحمن جنرل سیکرٹری علی نعیم نائب صدر،مجاہد عزیز جوائنٹ سیکرٹری،جے پرکاش کو خزانچی جبکہ گورننگ باڈی میں علی حسن،لالا رحمن،جنید خانزادہ،منصور مری، حامد شیخ،اقبال ملاح،محمد حسین خان،ظفر ہکڑو اور احمد خان شیخ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے سلمان سروری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حیدرآباد پریس کلب سندھ کی صحافت میں ایک اہم کردار رکھتا ہے اس ادارے میں اہم عہدوں پر منتخب ہونے پر نومنتخب عہدیداران پر بہت اہم ذمے داری عائد ہوگئی ہے امید کرتے ہیں کہ حیدرآباد کی صحافی برادری بالخصوص نومنتخب عہدیداران اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور اپنا قلم حق و سچ کے فروغ اور ظالم کے خلاف بے باک انداز میں استعمال کریں،ہم امید کرتے ہیں کہ نئی منتخب قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل، پریس کی آزادی کے تحفظ اور اسلامی اقدار کی ترویج کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ تحریک لبیک پاکستان آزادی صحافت کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے