English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصلہ فیصلہ کا نعرہ بلند کرنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا: عظمیٰ بخاری

القمر

The prisoner of Adiala jail is dreaming

لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جنہوں نے فیصلہ فیصلہ کا نعرہ بلند کیا تھا، ان کا پورا گروہ عدالت میں حاضر ہونے سے غائب رہا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ججز دو گھنٹے تک چوروں کے خاندان کا انتظار کرتے رہے، لیکن وہ خود اپنے سیل سے عدالت کا کمرہ تک نہ پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن وہ ہے جب دولت ملک سے باہر چلی جائے، جبکہ منی لانڈرنگ کے ذریعے جو پیسہ ملک میں آتا ہے وہ حلال کرپشن کہلاتی ہے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسوں کی تقسیم کے بدلے 458 کنال زمین، 28 کروڑ روپے نقد اور 5 قیراط کے ہیرے کی انگوٹھی لینا کرپشن نہیں ہے؟ اگر یہ سب فائدے نہیں ہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے کی مثال ہیں؟ جو لوگ ساری زندگی اپنے سیاسی مخالفین پر چور اور ڈاکو کے الزامات لگاتے رہے، آج وہ خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے، اسی لیے وہ عدالت سے بھاگ رہے ہیں، شوکت خانم اور القادر دونوں ٹرسٹ ہیں، لیکن ان کی آڑ میں مالی فائدے کے کاروبار چل رہے ہیں۔ ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بد دیانت شخص قوم کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا، چوروں کا خاندان احتساب سے زیادہ دیر تک بچ نہیں سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے