English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ: جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، معاہدے کے اعلان کے بعد مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد سے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر صیہونی  فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں کم از کم  40 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوگئے ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد اتوار سے شروع ہوگا۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 709 تک پہنچ گئی ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 110300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے