
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 5 نئے سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایف جی این 100ڈی ون فرغانی اسپیس کمپنی کا پہلا سیٹلائٹ ہے جو امریکا کے وانڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے خلا میں بھیجا گیا ۔ سیٹلائٹ سسٹم لانچ کے تقریبا 62 منٹ بعد کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچ گیا۔ کمپنی کے سربراہ سلجوک بائراکترنے کہا کہ ان کا مقصد 5 سالوں میں 100 سیٹلائٹوں تک پہنچنا ہے۔ایک اور ترک اسٹارٹ اپ پلان ایس نے مزید 4 مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں لانچ کیے ہیں۔کمپنی اپنے نئے کمرشل سیٹلائٹس کے ساتھ مواصلاتی ٹیکنالوجیوں میں پیش رفت کررہی ہے۔
