English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان رواں سال جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا،وفاقی وزیر خزانہ

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہانگ کانگ کے ٹی وی بی نیوز کو انٹرویو کے دوران کیا۔اپنے انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنا چاہتاہے اور اس کے ذریعے پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے تقریبا 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کی جائے۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے سی پیک (2.0) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔انہوں نے ہانگ کانگ کو پاکستان میں تجارتی اور مالیاتی مواقع کا جائزہ لینے کے لیے وفود بھیجنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے